• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

الجزائر میں 23 یرغمالی اور 32 شدت پسند ہلاک

شائع January 19, 2013

انیس جنوری دوہزاربارہ کو الجزائر کے جنوب مغرب میں کے شہر امیناس میں آپریشن کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں چکر کاٹ رہا ہے۔ رائٹرز تصویر
انیس جنوری دوہزاربارہ کو الجزائر کے جنوب مغرب میں کے شہر امیناس میں آپریشن کے دوران ایک فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں چکر کاٹ رہا ہے۔ رائٹرز تصویر

الجزیرہ : الجزائر کے شمالی صحراہ میں گیس پلانٹ پرقابض شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن میں 23 یرغمالی اور 32 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

ہفتہ کو الجزائرکی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اینیماس گیس پلانٹ پرآپریشن کے دوران 107 غیر ملکی اور 685 الجزائری یرغمالیوں کو رہا کیا گیا۔

 شدت پسندوں نے بدھ کوگیس فیلڈ پر قبضہ کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی الجزائر کے ہمسایہ ملک مالی میں فرانسیسی فوجی مداخلت اور مغرب میں القاعدہ کے خلاف کارروائیوں کا ردعمل ہے۔

الجزائر کی فوج نے ہفتہ کو آپریشن کے فیصلہ کن مرحلے میں فوجیوں نے اس ورکشاپ کا محاصرہ کیا جہاں شدت پسندوں نے کچھ غیرملکیوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔ امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ القاعدہ کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

نہ الجزائر میں نہ مالی میں کہیں بھی نہیں۔ ہم انہیں کہیں ایسی جگہ چھپنے نہیں دیں گے جہاں سے وہ اپنی دہشتگردی جاری رکھ سکیں۔

 اقوم متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کو وحشیانہ عمل قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024