پانی کے مقابلے میں ماحولیاتی آلودگی ذیادہ مہلک ہوجائے گی
جنیوا:2050 ء میں ماحولیاتی آلودگی سے اموات کی شرح گندے پانی سے ہونے والی اموات کی شرح سے تجاوز کر جائے گی۔
ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2050ء میں ماحولیاتی آلودگی سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہوں گے۔ یہاں زیادہ اموات ہونے کا خدشہ ہے۔ چین اور بھارت سب سے زیادہ آلودگی کی وجہ سے اموات ہوں گی۔
ترقی یافتہ ممالک میں ترقی پذیر ممالک کی نسبت اموات کی شرح کم رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق اموات کی وجوہات میں موسمیاتی تبدیلی حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی آلودگی کے پانی اور صحت پر اثرات شامل ہوں گے۔