• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لندن: ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 افراد ہلاک

شائع January 16, 2013

لندن میں ہیلی کاپٹر کے گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگی ہوئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔

لندن: وسطی لندن میں ایک ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں کھڑی کرین سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے، برطانوی پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ایک پولیس آفیشل نے بینا میں کہا کہ حادثے میں دو افراد ممکنہ طور پر ہلاک ہو گئے جبکہ میرے پس اس حوالے سے مزید اطلاعات نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسکائی نیوز کے مطابق جس وقت ہیلی کاپٹر واکس ہال ٹرین اسٹیشن کے قریب زیر تعمیر عمارت کے قریب کرین سے ٹکرایا، اس وقت ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ موجود تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دریائے تھیمز کے کنارے ہونے والے حادثے میں دو گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی جبکہ پوری فضا میں دھواں پھیل گیا۔

دوسری جانب برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلی کاپٹر کے حادثے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

لندن کی انسداد دہشت گردی کی کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے ہاں اس طرح کی کوئی بات نہیں، اس واقعے کے دہشت گردی سے منسلک ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024