• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:47pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:47pm

شیعہ رہنماؤں کا کوئٹہ میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ

شائع January 11, 2013

فوٹو رائٹرز۔۔۔

کوئٹہ: شیعہ رہنماؤں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والی فرقہ ورانہ دہشت گردی کی کارروائی جس میں 102 افراد ہلاک ہو گئے تھے، کے بعد آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر سوال کرتے ہوئے کوئٹہ میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما مولانا امی شہیدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آرمی چیف جنرل کیانی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے اپنی ملازمت میں 3 سالہ توسیع کے باوجود اس ملک کے لیے کیا کیا؟۔ آپ نے ہمیں مزید لاشوں کے سوا کیا دیا؟۔

جمعرات کو ہونے والے دھماکے میں زیادہ تر اموات علمدار چوک پر ہونے والے دھماکے میں ہوئیں جس میں کوئٹہ میں رہائش پذیر ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

حال ہی میں ہونے والے حملوں پر غمگین رہنماؤں نے اپنے تحفظ کیلیے آرمی سے شہر کا کنٹرول سنبھالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے، اس وقت تک علمدار چوک دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین نہیں کی جائے گی۔

ہلاک ہونے والوں کی تدفین جمعے کی نماز کے بعد کی جانی تھی تاہم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک اہل تشیع کی حفاظت کا وعدہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک یہ لاشیں وہیں پڑی رہیں گی۔

شہیدی نے کہا کہ جب تک فوج کوئٹہ کنٹرول نہیں سنبھالتی اس وقت تک لاشوں کی تدفین نہیں کی جائے گی۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے جمعے کو کہا تھا کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کیخلاف پرتشدد واقعات میں دن بدن تیزی آتی جارہی ہے اور کچھ برادریاں قیدیوں کی طرح زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے نمائندے علی دیان حسن نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستانی تاریخ میں اہل تشیع کیلیے بدترین ثابت ہوا تھا جب 400 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

شیعہ اکثریتی رہائشی علاقے میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی ذمے داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی، اس علاقے کے رہائشی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے ہیں جن کی اکثریت شیعہ مسلمانوں پر مشتمل ہے جنہوں نے 19ویں صدی میں پہلی دفعہ افغانستان سے ہجرت کی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

سلیمانی ٹوپی اورفرشتے | Changezi.net Aug 03, 2013 08:37am
[…] عوامی نمائندے کا انتظار ہے۔ انہیں سوفیصد یقین ہے کہ ایک بار پھر دھرنے کا اعلان کیا ج… […]

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2025
کارٹون : 15 اپریل 2025