• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

حج کرپشن کیس: ایف آئی اے کو نوٹس جاری

شائع January 11, 2013

سپریم کورٹ آف پاکستان۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔
سپریم کورٹ آف پاکستان۔ فوٹو اے ایف پی۔۔۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواستوں پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اکیس جنوری کو جواب داخل کرانے کا حکم  دیا ہے۔

 جمعے کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے تین رکنی بینچ نے عبدالقادر گیلانی کی درخواست کی سماعت کی۔

 درخواست میں عبدالقادر گیلانی نے تفتیشی افسر حسین اصغر پر متعصب ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 عبدالقادر گیلانی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حسین اصغر انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔

 دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو حج کرپشن کیس سے الگ رکھا جائے گا۔

 عبد القادر گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ حسین اصغر حج کرپشن سے ہٹ کر عبدالقادر گیلانی کی ڈگری کی تحقیقات کر رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حسین اصغر خود کو تحقیقات تک محدود رکھیں۔

 حسین اصغر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی حج کرپشن کیس کی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے جس پر جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ یوسف رضا گیلانی اب وزیراعظم نہیں رہے،ان کو استثنٰی حاصل نہیں۔

 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت سابق وزیراعظم کے حج کرپشن کیس میں بیان سے متعلق 21 جنوری کو فیصلہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024