• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

چک ہیگل کی امریکی ڈیفنس سیکریٹری نامزدگی کا امکان

شائع January 6, 2013

سابق سینیٹر چک ہیگل۔ فوٹو اے پی۔۔۔

واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے سابق ری پبلک سینیٹر چک ہیگل کو ڈیفنس سیکریٹری نامزد کیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے اعلان پیر کو متوقع ہے۔

ان کے انتخاب سے سینیٹ میں اس حوالے سے متوقع طور اختلافات سامنے آ سکتے ہیں کہ آیا نیبراسکا کے سابق سینیٹر امریکا کے سب سے اہم اتحادی اسرائیل کی حمایت کریں گے یا نہیں۔

ہیگل کو ایران کیخلاف لگائی گئی دفعات کیخلاف اٹھائے گئے سوالات پر کمنٹس کرنے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل اوباما حکومت نے سینیٹ کی شدید مخالفت کے بعد سیکریٹری اسٹیٹ ہلیری کلنٹن کی جگہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزان رائس کو اس عہدے کیلیے نامزد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

رائس کو گزشتہ سال گیارہ ستمبر کو لیبیا میں امریکی مشن پر کیے گئے حملے کے بعد دیے بیان کے بعد ری پبلیکن کی جانب سے شدید تنقید کیا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسی لیے انہوں نے اس عہدے کی نامزدگی کیلیے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025