• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بولان میں ٹرین پہ حملہ؛ ایف سی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک

شائع January 6, 2013

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے ڈسٹرکٹ بولان میں مسلح دہست گردوں نے ایک مسافر ٹرین پہ حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور کم از کم ایک درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ ہفتہ کی شب مچھ کے علاقے میں کیا گیا۔ اسٹنٹ کمشنر مچھ محمد کاشف کیمطابق دہشت گردوں کیجانب سے کئے گئے حملہ میں ایک فرنٹیئر کانسٹبلری اہلکار کے علاوہ تین مسافر بھی مارے گئے۔

کاشف کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کو، جو راولپنڈی سے کوئٹہ کیجانب گامزن تھی، قریبی واقع پہاڑیوں سے آنے والے دہشت گردوں نے اپنا نشانہ بنایا۔

حملہ سے ٹرین کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

واقع کے بعد ٹرین کو اسی مقام پہ روکا رکھا گیا جبکہ امدادی کارکناں زخمیوں کو جلد سے جلد کوئٹہ منتقل کرنے میں مصروف ہوگئے۔

تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد جعفر ایکسپریس کو سخت سکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا۔

ذخمییوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024