• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:02pm
  • LHR: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm
  • ISB: Asr 3:41pm Maghrib 5:19pm

کوہستان وڈیو تنازعہ، تین بھائیوں کا قتل

شائع January 5, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

مانسہرہ: گزشتہ سال کوہستان میں شادی کی تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص اور تالیاں بجانے پر مشتمل ایک وڈیو سے جڑے تنازعہ میں تین بھائیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اُن تینوں مقتولین کے بھائی نے گزشتہ سال خبر دی تھی کہ وڈیو میں نظر آنے والی خواتین کے قبیلے نے انہیں مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔

سالا خیل اور سرم خیل قبیلے کے درمیان انتیس مئی 2011  کو دشمنی کا آغاز اُس وقت ہوا جب سالا خیل کے محمد افضل نے الزام لگایا کہ مولوی جاوید کی سربراہی میں مقامی مذہبی رہنماؤں کے جرگہ نے وڈیو میں نظر آنے والی چار خواتین کو بدکردار قرار دیا ہے جس کے بعد انہیں قتل کر دیا گیا۔

کوہستان پولیس کے سینیئر سپریٹنڈنٹ اکبر علی نے جمعہ کو بتایا کہ چار خواتین کے مبینہ  قتل کی خبر دینے والے محمد افضل کے تینوں بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ اسی واقعہ میں ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پالاس علاقے میں بھیجی جانی والی پولیس ٹیم نے شاہ فیصل، رفیع اللہ اور شیر ولی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ زخمی ہونے والا بن یامین مقتولین کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔

پٹن کے رورل ہیلتھ سینٹر میں لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے ایک پریس کانفرنس میں واقعہ سے متعلق پوچھے جانے پر جواب دینے سے انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے انتظامی افسر واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہ تحقیقاتی رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے گزشتہ سال چار خواتین کے قتل کی اطلاعات پر عوامی  ردعمل کے بعد واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اعلٰی سطحی کمشین تشکیل دیا تھا۔

جس کے بعد کمیشن کے ارکان نے سولہ جون کو وڈیو میں نظر آنے والی خواتین سے ملاقات کے بعد ان کے زندہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

سپریم کورٹ نے کمیشن کی رپورٹ کے بعد بیس جون کو کیس نمٹا دیا تھا۔

ایس ایس پی علی کا کہنا ہے کہ تینوں مقتولین کے ورثاء  نے سرم خیل قبیلے کے اول خان، شمس الدین، مولوی جاوید، مولوی نورالحق اور آٹھ دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ محمد افضل اور وڈیو میں رقص کرتے نظر آنے والے ان کے دو بھائی بن یاسر اور گل نذیر فائرنگ کے وقت علاقے میں موجود نہیں تھے۔

مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں قبیلوں میں دشمنی اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک وڈیو میں نظر آنے والے دونوں افراد اور ان کے بھائی کو قتل نہیں کر دیا جاتا۔

پالاس پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Jan 05, 2013 05:26pm
وڈیو سکینڈل کیس کی تمام زمہ داری پاکستانی میڈیا پر عائد هوتی هے ان تین نوجوانوں کے قتل کے اصل زمہ دار وه چینل هے جنہوں لڑکیوں کے وه جهوٹے اور غلط وڈیو بغیر تصدیق کے چلائی تھی یۂ لوگ اپنی ریٹنک بنانے کیلئے سنسنی خیز خبروں کی تلاش اور جلدی چلانے کے چکر میں هوتے هیں چاہئے وه جهوٹا یا سچ ان لوگوں پختون معاشرے میں انکے اثرات اور ردعمل کا کوئی پتہ نہیں هوتا پختون معاشرے یه باتیں بہت حساس نوعیت کے هوتے هیں پہلےلڑکے نےجو وڈیو بنائی تھی وه کسی ویزے وغیرۂ کیلئے بنائی تھی اور وه وڈیو جعلی تھی آج سب لوگوں نے اس کا انجام دیکھ لیا اس تنازعۂ میں مزید خون کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا میری مادر پدر آزاد میڈیا سے کۂ آئندہ اس قسم خبر چلانے پہلے سوچ لیا کریں
Israr Muhammad Jan 05, 2013 05:41pm
وڈیو سکینڈل کیس کی تمام زمہ داری پاکستانی میڈیا پر عائد هوتی هے ان تین نوجوانوں کے قتل کے اصل زمہ دار وه چینل هے جنہوں لڑکیوں کے وه جهوٹے اور غلط وڈیو بغیر تصدیق کے چلائی تھی یۂ لوگ اپنی ریٹنک بنانے کیلئے سنسنی خیز خبروں کی تلاش اور جلدی چلانے کے چکر میں هوتے هیں چاہئے وه جهوٹا یا سچ ان لوگوں کو پختون معاشرے میں اس قسم کے واقعیات اور انکے اثرات اور ردعمل کا کوئی پتہ نہیں هوتا پختون معاشرے کے اندر یۂ باتیں بہت هی حساس نوعیت کے هوتے هیں حاصکر خواتین کے معاملات تو بہت هی زیادہ حساس هوتے هیں 2011 میں پہلےلڑکے نےجو وڈیو بنائی تھی وه کسی ویزے وغیرۂ کیلئے بنائی تھی اور وه وڈیو جعلی تھی اور حکومت نے بھی اسکی تصدیق کی تھی آج سب لوگوں نے اس کا انجام دیکھ لیا اور اس میں مزید خون خرابے کا امکان موجود هے خدا کیلئے آئندہ اس قسم کی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025