• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کشن گنگا ڈیم: ہندوستان عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرے گا

شائع January 3, 2013

زیرِ تعمیر کشن گنگا ڈیم ۔ فائل تصویر
زیرِ تعمیر کشن گنگا ڈیم ۔ فائل تصویر

کراچی: ذرائع کے مطابق بھارت نے کشن گنگا ڈیم پر حکم امتناع ختم کروانے کے لیے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

 دوسری جانب، عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا تھا، جس کے بعد کشن گنگا پر ایک سال سے کام بند ہے، ذرائع کے مطابق متنازعہ کشن گنگا ڈیم کی وجہ سے نیلم جہلم پروجیکٹ متاثر ہوگا کیونکہ بھارت نیلم جہلم پروجیکٹ سے پہلے کشن گنگا منصوبہ تیار کرنا چاہتا ہے۔

 بھارت کی وجہ سے نیلم جہلم کی ٹنل بورنگ مشین کی انشورنس میں چار ماہ تاخیر ہوچکی ہے۔

 ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی کمپنیوں کو ٹنل بورنگ مشین کی انشورنس سے روکا اور ایک عشاریہ دو ارب روپے کی ادائیگی سے مشین کی انشورنس کروالی ہے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیلم جہلم کی ٹنل بورنگ مشین دو ہفتوں میں کام شروع کر دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024