'خلائی مخلوق سے رابطہ ممکن'
لندن: آئندہ بارہ سالوں میں کائنات میں موجود دیگر مخلوقات سے رابطہ ممکن ہوسکتا ہے۔ یہ بات برطانوی وزارت دفاع کے یو ایف او پراجیکٹ کے سابق سربراہ نک پوپ نے برطانوی اخبار ڈیلی ایکسپریس کو بتائی۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ترین سکویئر کلومیٹرآرے(ایس کے اے) ٹیلی سکوپ کی تکمیل سے کائنات میں موجود دیگر مخلوقات سے رابطہ کرنے کے نئے ممکنات سامنے آئینگے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل ہوا تو آئندہ بارہ سال میں خلائی مخلوق سے رابطہ ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیلی سکوپ کائنات کے اسرارورموز کے حوالے سے اسے سوالوں کے جواب بھی دے گا جس کے بارے میں لوگوں کو معلومات نہیں ۔
ایس کے ارے دنیا کا جدید ٹیلی سکوپ ہے جو 2016ء میں مکمل ہوگا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹیلی سکوپ بگ بینگ کے بعد ستاروں اورکہکشاؤں کے اولین ارتقاء کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرے گا۔