• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

' شام میں پینتالیس ہزار ہلاکتیں'

شائع December 27, 2012

A Jordanian soldier gives food and water to Syrian refugees fleeing violence in their country, after they crossed the border, near Ramtha
شام میں خانہ جنگی کے باعث بیس لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں، انسانی حقوق کمیشن۔— رائٹرز فوٹو

دمشق:انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ شام میں گزشتہ اکیس ماہ کے دوران پینتالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں اکتیس ہزار عام شہری ہیں۔

بدھ کو کمیشن کے مبصر  نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ شام میں اس وقفے میں 1511 سرکاری اہلکار ، گیارہ ہزار دو سو سترہ حکومتی گارڈز، 776 نامعلوم افراد جبکہ اکتیس ہزار پانچ سو چوون عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

مبصر کے مطابق، ملک میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور  بیس لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔

ادھر، شامی حکومت نے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیربرائے عرب لیگ لخدار براہمی کے فارمولہ پر عملدرآمد کے لیے روس سمیت حامی ملکوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔

بدھ کو شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مکداد ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ روس کے حکومتی عہدے داروں سے ملاقات کی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی وفد نے روس کو بتایا کہ صدر بشارالاسد نے فارمولہ کو قابل قبول قرار دیا ہے۔

'اس فارمولے پر دوست ممالک کے ساتھ مشاورت کرنا ضروری ہے'۔

خیال رہے کہ لخدار براہمی نے گزشتہ روز صدر بشارکے ساتھ ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے شام میں جاری لڑائی اور بحران کو ختم کرنے کے لیے فارمولہ پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ فارمولہ کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024