• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

' قاتل ہاتھی کو معاف کردیا جائے'

شائع December 24, 2012

19 دسمبر کو اتاری گئی اس تصویر میں ایک جنگلی ہاتھی ' دھروبے' نظر آرہا ہے۔ یہ ہاتھی نیپال کے کھیتوں میں 15 افراد کو روند کر ہلاک کرچکا ہے۔ اسے پکڑنے کے بعد مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے لیکن جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے اس کی جان بخشی کی درخواست کی ہے۔ اے ایف پی تصویر

کھٹمنڈو : نیپال کی جانوروں کے حقوق کے حوالے سے تنظیموں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ کئی افراد کو روند کر ہلاک کرنے والے ناکام عاشق ہاتھی ’’دھروبے‘‘ کو آرمی سکواڈ کے ذریعے ختم کرنے کے بجائے اس کی جان بخشی کر دی جائے۔

 تنظیموں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنگلی ہاتھی کی آرمی سکواڈ کے ذریعے ہلاکت غیر اخلاقی، غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر ضروری فعل ہو گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہاتی 4سال کے دوران اب تک مختلف واقعات کے دوران 15سے زائد افراد کو ہلاک کر چکا ہے جسے آخرکار رینجرز نے بڑی کاوش کے بعد قابو کیا۔ بالآخر جس کو آرمی سکواڈ کے ذریعے ہلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024