• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیمیائی اسلحے پر بشارالاسد حکومت کا کنٹرول ہے۔ روس

شائع December 23, 2012

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف۔ فائل تصویر
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف۔ فائل تصویر

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا کنٹرول بدستور بشار الاسد کی حکومت کے پاس ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے برسلز میں یورپی یونین اور روس کے ایک خصوصی اجلاس کے بعد طن واپسی پرمیڈیا کو بتایا کہ شامی حکام نے کیمیائی ہتھیار ایک یا دو مراکز پر جمع کر رکھے تھے، جس کے بعد انہیں ملک بھر میں مختلف جگہوں پر پہنچا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دمشق حکومت اِن ہتھیاروں کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مغربی طاقتیں اس بات پر تحفظات ظاہر کر چکی ہیں کہ بشارالاسد اپنے ہتھیاروں کے اس ذخیرے کو باغیوں کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ لاوروف نے بتایا کہ امریکا بھی تسلیم کر چکا ہے کہ ان ہتھیاروں کا باغیوں کے ہاتھ لگنا بڑا خطرہ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024