لیمپارڈ انگلیڈ ٹیم سے باہر
لندن: انگلینڈ کو رواں ماہ شروع ہونے والے یورپ کے سب سے بڑے فٹبال مقابلے یورو کپ 2012 سے قبل اس وقت شدید دھچکا لگا جب ان کے تجربہ کار مڈ فیلڈر فرانک لمپارڈ زخمی ہو کر اسکواڈ سے باہر ہو گئے۔
لمپارڈ کا بدھ کے روز ٹیم کے ساتھ پریکٹس کے دوران ران کا پٹھا چڑھ گیا۔ انگلینڈ پہلے ہی زخمی گریتھ بیری کی خدمات سے محروم ہو گیا ہے۔
ٹیم کے کوچ رائے ہاڈچسن نے کہا کہ تجربہ کار بیری کے باہر ہو جانے کے بعد یہ ہمیں دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر لمپارڈ کے کسی بھی گروپ میچ میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی ہیں لہذا ہمیں مڈ فیلڈ کیلئے کوئی نیا کھلاڑی منتخب کرنا ہو گا۔
انگلینڈ یورو کپ میں اپنا پہلا میچ فرانس کے خلاف گیارہ جون کو کھیلے گا۔ گروپ ڈی میں ان دو ٹیموں کےعلاوہ سوئیڈن اور شریک میزبان یوکرائن بھی ہیں۔












لائیو ٹی وی