• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

یورو کپ:ٹوئٹر کے استعمال پر پابندی

شائع June 2, 2012

Steven Gerrard-football-england
لندن: انگلینڈ کے کپتان اسٹیفن جیراڈ اور دوسرے پریکٹس کر رہے ہیں۔—اے پی

لندن: اسپین اور ڈنمارک نے یورو کپ 2012 کے دوران اپنے کھلاڑیوں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جبکہ انگلینڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آٹھ جون سے شروع ہونے والے ایونٹ کے دوران ٹوئٹر کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔

ٹیموں کو ڈر ہے کہ یوکرین اور پولینڈ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کے ٹوئٹس تنازعات کو جنم دے سکتے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان اسٹیفن جیرارڈ نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں ٹوئٹر پر غیر ضروری ریمارکس نہ دینے کا کہا گیا ہے۔

اسپن کے مڈ فیلڈر کیسی فیبریگاس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج کے بعد انہیں کسی بھی قسم کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اب میں جب بھی کوئی تصویر شیئر کروں تو وہ یورو کپ کے ساتھ ہو۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025