• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سبز چائے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے

شائع December 18, 2012

فائل فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی: حالیہ تحقیق سے سبز چائے کے بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں۔ سائنسی ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ سبز جائے کی مدد سے الرجی کا سبب بننے والے بنیادی خلیے کا راستہ اب با آسانی روکا جا سکتا ہے۔

یوں تو یہ بات عام لوگ بھی جانتے ہیں کہ سبز چائے کے مستقل استعمال سے نزلہ زکام جیسے وبائی اور موسمی امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

تاہم جدید تحقیق یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ سبز چائے کا بنیادی عنصر کینسر سے تحفظ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

سبز چائے سے جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی مدد لی جا سکتی ہے۔

ڈھلتی عمر کے سبب بھول جانے کے مرض میں بھی سبز چائے کا معتدل استعمال انتہائی معاون ہے اور باداشت کو بڑھاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024