• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہندوستان: بس میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

شائع December 18, 2012

تئیس سالہ لڑکی کو جنوبی ہندوستان میں چلتی بس میں اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ - اے ایف پی فوٹو
تئیس سالہ لڑکی کو جنوبی ہندوستان میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ - اے ایف پی فوٹو

نیو دہلی: تئیس سالہ لڑکی کو دہلی میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بس سے باہر پھینک دیا گیا۔

تئیس سالہ فزیوتھراپی کی طالبہ ستائیس سالہ انجینئیر لڑکے دوست کے ساتھ پس میں چڑھیں جہاں آدمیوں نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کردی۔ جب لڑکی کے دوست نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو لڑکے کو لوہے کی سلاخوں سے مارا اور ڈرائیور سیٹ کے پاس باندھ دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پانچ نشے میں دھت آدمیوں نے پھر لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اس دوران وہ بس چلتی رہی۔

تقریباً ایک گھنٹے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دونوں کے کپڑے پھاڑ کر ان کو چلتی بس سے این ایچ ایٹھ پر ماہیپال پور فلائی اور کے قریب نیچے پھینک دیا جہاں سے انہیں تقریباً نو بج کر پندرہ منٹ پر اٹھایا گیا۔

لڑکی اس وقت وینٹیلیٹر پر ہے۔ پیر کے روز اس کی سرجری ہوئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی آنتیں پھٹ گئی ہیں  جبکہ ان کے لڑکے دوست نے پولیس کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے اسکیچ بنوائے ہیں۔

پیر کے روز پولیس نے چند مبینہ زیادتی کرنے والوں کو گرفتار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024