افغانستان: پانچ امدادی کارکن بازیاب

قندوز: شمال مشرقی افغانستان میں ہفتے کے روز ایک آپریشن کے بعد پانچ امدادی کارکنوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
بازیاب ہونے والوں میں دو مغربی خواتین ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔
ایک افغان عہدےدار کے مطابق پچھلے سال مئی کے مہینے میں اغوا ہونے والے ان امدادی کارکنوں کا تعلق سوئیڈن کی فلاحی تنظیم میڈیر سے ہے۔
بدخشاں کے ڈپٹی گورنر شمس الرحمن شمس نے آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اغوا کار مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔
قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ اغوا کار مغویوں کی بازیابی کے لئے تاوان کا مطالبہ کررہے تھے۔
بدخشاں پولیس کا کہنا تھا کہ ان مسلح افراد کا تعلق اس گروہ سے تھا جو افغانستان کے مشکل راستوں کا فائدہ اٹھارہے تھے اورجن پر افغان سیکورٹی فورسز کی گرفت کمزور تھی۔
طالبان حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد کرزئی دور حکومت میں غیر ملکیوں کے اغوا میں اضافہ ہوا ہے۔