• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈی آئی خان کے ای ڈی او صحت لاپتہ

شائع December 12, 2012

فائل فوٹو۔
۔ — فائل فوٹو

پشاور: ڈیرہ اسماعیل خان میں صحت کے ایگزیکیٹیو ضلعی افسر ڈاکٹر عاشق سلیم اور ان کے دو ساتھی منگل کی رات پشاور سے ڈی آئی خان آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق،  ڈاکٹر سلیم پشاور میں ایک اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے ڈرائیور جاوید اور ایک ماتحت عطا اللہ کے ہمراہ واپس ڈیرہ اسماعیل خان آ رہے تھے کہ کوہاٹ کے علاقے میں لاپتہ ہو گئے۔

ڈاکٹر سلیم کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے آخری مرتبہ رات آٹھ بجے فون کر کے بتایا تھا کہ وہ درہ آدم خیل سے آگے نکل چکے ہیں ، جس کے بعد ان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024