قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا بل منظور
کراچی: صدر آصف علی زرداری نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق دوہزار بارہ کے بل پر دستخط کردئیے ہیں۔
بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں صدر زرداری نے اس بل پر دستخط کیے جس کے بعد یہ قانون کا حصہ بن گیا ہے ۔
قومی کمیشن برائے انسانی حقوق دس ارکان پر مشتمل ہوگا، جس کا سربراہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج یا انسانی حقوق کے معاملات کا ماہر ہوگا۔ کمیشن کے پاس انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کسی بھی ادارے سے جواب طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ازخود کارروائی کا اختیار بھی ہوگا یہ کمیشن انسانی حقوق کی خصوصی عدالتیں بھی قائم کرسکے گا.
یہ بل قومی اسمبلی نے دسمبر 2011 کو منظور کیا تھا جسے قانون کا حصہ بننے کے لئے صدر کے دستخط کی ضرورت تھی۔