• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

منیشا کوئرالا کینسر کے مرض میں مبتلا

شائع December 7, 2012

منیشا کوئرالا۔ - اے ایف پی فوٹو
منیشا کوئرالا۔ - اے ایف پی فوٹو

بالی وڈ کی اداکارہ منیشا کوئرالا کو اورین کینسر تشخیص کیا گیا ہے۔

اس خبر کے پھیلتے ہی منیشا کے مداحوں اور خیر خواہوں نے انہیں جلد صحت یابی کے پیغامات بھیجنے شروع کیے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق انہوں نے سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں اور خیر خواہوں کے لیے پیغام لکھا جس میں انہوں نے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

منیشا کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ زندگی میں ابھی تک بھی جو ہوا اچھا ہوا ہے لحاضہ آگے بھی وہ اچھے کی امید کرتیں ہیں۔

خبر کے مطابق منیشا اس وقت امریکا میں ہیں جہاں ان کی سرجری ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024