• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:51am
  • LHR: Fajr 5:09am Sunrise 6:33am
  • ISB: Fajr 5:16am Sunrise 6:43am

چین کی بحری قوت پر ہندوستان کی تشویش

شائع December 4, 2012

J-10-china01-AP670

 

نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کے سربراہ نے گزشتہ روز کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی کے پیش نظر بیجنگ کی بحری قوت میں اضافہ انتہائی تشویش کا حامل ہے۔

 ایک رپورٹ کے مطابق ایڈمرل ڈی کے جوشی نے نئی دہلی میں اخبار نویسوں کو بتایا کہ یہ درحقیقت ہمارے لئے انتہائی زبردست تشویش کا حامل ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم اس کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی روشنی میں اپنے آپشنز اور اپنی حکمت عملیاں مرتب کررہے ہیں ۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین کا اپنی بحریہ کوجدید بنانا واقعی متاثر کن  ہے ۔ چین نے ستمبر میں اپنی بحریہ میں پہلا طیارہ بردار بحری جہاز شامل کیا ہے ۔

ہندوستان کو بحرہند کے آس پاس چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر سخت تشویش لاحق ہے ، چین نے بحر ہند کے آس پاس اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کے لئے مالی اعانت کی ہے یا سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے ، ان منصوبوں میں سری لنکا ، بنگلہ دیش اور فوجی اقتدار والے میانمر میں بندرگاہوں کی تعمیر شامل ہے ۔

امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے مئی میں جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ کے مطابق چین ایڈوانسڈ ایئر ڈیفنسز ، آبدوزوں، اینٹی سٹیلائٹ ہتھیاروں اور ایسے اینٹی شپ میزائلوں کی تیاری کے لئے رقم فراہم کررہا ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024