سیاسی نااہلیاں
جہاں پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے توہین عدالت کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر قومی اسمبلی کی سپیکر فہمیدہ مرزا کی رولنگ غیر متوقع نہیں تھی وہیں حزب اختلاف کی جماعتوں خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کا ردعمل بھی وہی ہے جس کے خدوخال پہلے سے واضع تھے۔
جہاں دونوں جماعتوں نے اس سلسلے میں دوبارہ عدالت عظمی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں ان کی قیادت حکومت کے خلاف آئے دن لانگ مارچ کی دھمکیاں دیتی نظر آتی ہیں۔آپ کیا سمجھتے ہیں؟ کیا حزب اختلاف کا اس معاملے پر موقف اصولی ہے یا ایک سیاسی شعبدہ گری؟
کیا حکومت ایک 'سیاسی شہید' بننے کی منتظر ہے یا اس بار اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا؟
کیا پاکستانی سیاست دان اداروں کو تصادم کی طرف دھکیل کر اقتدار کا کھیل کھیلیں گےیا یہ ایک حقیقی تبدیلی کا آغاز ہے؟
کیا پاکستان کے مسائل کا حل، احتجاجی جلسےو جلوس اور سیاسی ٹکراؤ ہیں یا تمام سیاسی جماعتوں کا آپس میں مل بیٹھ کر کسی لائحہ عمل پر اتفاق رائےکرنا؟
ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔
تبصرے (4) بند ہیں