• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

سیاسی نااہلیاں

شائع May 28, 2012

  جہاں پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے توہین عدالت کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر قومی اسمبلی کی سپیکر فہمیدہ مرزا کی رولنگ غیر متوقع نہیں تھی وہیں حزب اختلاف کی جماعتوں خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کا ردعمل بھی وہی ہے جس کے خدوخال پہلے سے واضع تھے۔

جہاں دونوں جماعتوں نے اس سلسلے میں دوبارہ عدالت عظمی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں ان کی قیادت حکومت کے خلاف آئے دن لانگ مارچ کی دھمکیاں دیتی نظر آتی ہیں۔

آپ کیا سمجھتے ہیں؟ کیا حزب اختلاف کا اس معاملے پر موقف اصولی ہے یا ایک سیاسی شعبدہ گری؟

کیا حکومت ایک 'سیاسی شہید' بننے کی منتظر ہے یا اس بار اسے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا؟

کیا پاکستانی سیاست دان اداروں کو تصادم کی طرف دھکیل کر اقتدار کا کھیل کھیلیں گےیا یہ ایک حقیقی تبدیلی کا آغاز ہے؟

کیا پاکستان کے مسائل کا حل، احتجاجی جلسےو جلوس اور سیاسی ٹکراؤ ہیں یا تمام سیاسی جماعتوں کا آپس میں مل بیٹھ کر کسی لائحہ عمل پر اتفاق رائےکرنا؟

ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔

تبصرے (4) بند ہیں

SR Jun 13, 2012 01:45am
اسرائیل کی کئی اپیلوں کے باوجود ... وہ امریکی شہری جس نے اپنے اتحادی اسرائیل کے لئے جاسوسی کی، ایک چوتھائی صدی سے امریکی جیل میں ہے. http://en.wikipedia.org/wiki/Jonathan_Pollard
awazepakistan Jun 14, 2012 09:39am
ڈاکٹر آفریدی ایک مثالی پاکستانی ہیں کیونکہ انہوں نے ہزاروں انسانوں کے قاتل اور اسلام کا نام بدنام کرنے والے اور اسلام کی روح کو مجروح کرنے والے ، اسامہ بن لادن کو پکڑوانے میں بین الاقوامی برادری کی مدد کی اور اپنی شہری ذمہ داریوں کا احساس کیا۔ انسانی حقوق کسی بھی مہذب معاشرہ میں اعلی انسانی اقدار کا پیمانہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹرآفریدی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے کیونکہ دوران تفتیش تشدد کا استعمال ہوا ، ہر شہری کا یہ بنیادی حق ہے کہ اس کو وکیل کرنے اور اپنے دفاع میں شہادت پیش کرنے، عدالتی دستاویزات تک رسائی کی اجازت ہو ہو تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکے اور اپیل دائر کر سکے، دوران قید اپنے اہل خانہ سے ملاقات کر سکے۔ یہ تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ یاد رہے ۲۱ صدی میں انسانیت کی تذلیل ہمارے قومی تشخص پر ایک سیاہ دہبہ تصور ہوگی۔
Amir nawaz khan Jun 15, 2012 11:12am
ایک متوشش پاکستانی کی حیثیت سے مجھے یہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمیں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ایک ہیرو کی حیثیت دینا چاہئیے تھی، بحثیت ایک ڈاکٹر کے وہ دکھی انسانیت کی خدمت ،اپنے دن کے چین اور رات کے آرام کو بھول کر کرتا رہا اور اسکا قبائلی علاقہ میں رہنا قبائلیوں کے حق میں بہتر ہوگا کیونکہ اس علاقہ میں کوئی ڈاکٹر رہنا پسند نہ کرتا ہے۔ ڈاکٹر آفریدی پاکستانی شہریوں کی ایک مثبت مثال ہےکیونکہ اس نے انسانیت کے دشمن اوراور ہزاروں انسانوں کے قاتل، القائدہ کے بانی لیڈر کو پکڑنے میں اپنے ملک اور بین الاقوامی برادری کی مدد کی۔ آفریدی کو دوران تفتیش تشدد، کا نشانہ بنا کر آفریدی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ہر پاکستانی کا یہ بنیادی حق ہے کہ اس کو وکیل کرنے اور اپنے دفاع میں شہادت پیش کرنے کی اجازت ہو، عدالتی دستاویزات تک رسائی ہو تاکہ وہ اپنا کیس تیار کر سکے اور اپنی اپیل دائر کر سکے۔ نیز اپنے اہل خانہ سے ملاقات کر سکے۔ مگرآخر کیوں ڈاکٹر آفریدی کو اس کے ان حقوق سے محروم رکھا گیا ہے؟
jawed Jun 19, 2012 12:30pm
All dirty political games

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024