• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

لیڈی گاگا خوف میں مبتلا،کانسرٹ منسوخ

شائع May 28, 2012

جکارتا: مظاہرین لیڈی گاگا کے خلاف پوسٹر پکڑے کھڑی ہیں —رائیٹرز

جکارتہ: انڈونیشیا میں پاپ دیوا لیڈی گاگا کا شو منسوخ کر دیا گیا ہے ، ان کے پروموٹرکے مطابق یہ فیصلہ  لیڈی گاگا کے دنیا کی سب سے زیادہ مسلم اکثریت والے ملک میں آمد پر اسلامی قدامت پسندوں کی دھمکی موصول ھونےکے بعد کیا گیا۔

 گلوکارہ کےپرموٹر"بگ ڈیڈی" کےوکیل نے کہا  کہ لیڈی گاگا کی انتظامیہ نے صورتحال کے  مکمل جائزے اور موصول ھونے والی دھمکیوں کو مّدنظر رکھتے ہوئے منسوخی کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خطرہ صرف لیڈی گاگا کی سلامتی تک محدود نہیں بلکہ کانسرٹ  کے شرکاء کی سلامتی بھی اہم ھے۔

واضح رہے کہ  رواں مہینے  جکارتہ کی پولیس نے قدامت پسند تنظیم اسلامی دفاعی فرنٹ کی جانب سے تشدد کی دھمکی موصول ھونے پر کانسرٹ کی منظوری سے انکار کر دیا تھا۔ قدامت پسندوں کے مطابق لیڈی گاگا شیطان کا پیغام رساں ہیں جواپنی پرفارمینس کے دوران اسٹیج پرعریاں لباس پھنتی ھیں۔

بگ ڈیڈی کے صدر، مائیکل رسلی نے  شو کے منسوخ ہونے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے انڈونیشیا کی حکومت اور گلوکارہ کے ساتھ رابطوں میں تھے اور ان کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل تھی مگرکانسرٹ کا  منسوخ ہونا صرف حفاظتی خدشات کی بناء پا کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024