• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فرانس میں ہونے والے فلمی میلے کا اختتام

شائع May 28, 2012

کانز فمل فیسٹیول۔ فائل فوٹو

کانز: فرانس میں ہونے والے بارہ روزہ فلمی میلے کے اختتام پر آسٹروی ہدایت کار مائیکل ہینکے کی فلم "لو" نے پسندیدگی کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

فرانسنی زبان میں عکس بند اس فلم نے اکیس دوسری فلموں کو مات دے کر سرِفہرست آئی۔

اسطرح ہدایت کارمائیکل ہینکے کانز فیسٹول کے اس ایلیٹ کلب میں شامل ہوگئے جنھوں  نے ایک سے زیادہ مرتبہ اس ایوارڈ کو حاصل کیا ہے۔

ڈنمارک کے میڈز مکلسن کو "دی ہنٹ" پربہترین اداکار کا ایوارڈ ملا جبکہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کوسمینا سٹراٹن اور کرسٹینا فلوٹر مشترکہ طور پر بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

بہترین ہدایت کار کا اعزاز میکسیکو کے کارلوس ریگیڈز نے اپنے فیملی ڈرامہ کے 'پوسٹ ٹینیبراس لکس' کے لیئے  حاصل کیا۔

کانز کے تجبہ کار کین لوچ نے جیوری پرائز ایوارڈ کا تیسرا ایوارڈ اپنی کامیڈی فلم 'دی اینجل سیئر' کے لیئے حاصل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024