• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm

ایم کیوایم کا شیڈو بجٹ

شائع May 27, 2012

ایم کیوایم کے رہنما، فاروق ستار نے شیڈو بجٹ کی تفصیلات پیش کیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے آئندہ مالی سال کے لئے  چھتیس کھرب روپے سے زائد کا شیڈو بجٹ پیش کردیا. ایم کیوکے تجویزکردہ بجٹ میں دفاع کے لئے چار سو پچاس ارب روپے جبکہ  تعلیم کے لئے چھتیس ارب اور صحت کے لئےصرف دو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیڈو بجٹ کا اعلان کیا۔

مالی سال دوہزار  بارہ۔ تیرہ کے لئے وسائل کی دستیابی کا تخمینہ  بتیس کھرب دس ارب  روپے لگایا گیا ہے،جبکہ وفاقی حکومت کی آمدنی چودہ کھرب  پچیس ارب روپے ہوگی۔ مجموعی وفاقی اخراجات اٹھائیس کھرب پانچ ارب کے ہوں گے۔جاری اخراجات کا تخمینہ تئیس کھرب پندرہ ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے لئےپانچ سو ارب روہے کی کی تجویز دیدی گئی ہے۔

ایم کیو ایم نے جنرل سیلز ٹیکس کو 16 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ صوبوں کے زرعی محصولات میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے ۔ ایم کیویم نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کی بھی تجویز دی ہے ۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025