• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

کوئٹہ میں دھماکا ، تین افراد ہلاک

شائع May 27, 2012

حکام کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دس سے پندرہ کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا تھا۔ فائل تصویر رائٹرز

کوئٹہ: کوئٹہ میں سریاب روڈ پر روڈ کے ساتھ نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکے کا ہدف پولیس موبائل تھی تاہم ہلاک ہونے والے راہ گیر تھے تاہم زخمیوں میں پولیس اہلکار شامل تھے ۔ واقعہ سریاب پر روڈ پر اریگیشن کالونی کے پاس پیش آیا۔

دھماکے کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور تفتیشی اداروں نے تمام علاقے میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حکام کے مطابق سڑک کی طرف ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دس سے پندرہ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025