• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

اپنی رولنگ سے مطمئین ہوں، فہمیدہ مرزا

شائع May 27, 2012

اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا۔ فائل تصویر

بدین: قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ وزیرِ اعظم کی اہلیت کے معاملے پر اپنی رولنگ سے مطمئین ہیں اور انہوں نے ایمانداری سے اپنی ذمے داری نبھاتے ہوئے آئین کے تحت فیصلہ دیا ہے۔

وہ ٹنڈوبھاگومیں سیلاب سے متاثرہ خواتین ایک سو خواتین میں متحدہ عرب امارات کی ہلالِ احمر کی جانب سے بھینسوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔

اس موقع پر ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی ذمےداریاں ایمانداری سے انجام دی ہیں اور وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کے معاملے میں بھی ان کا حالیہ فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت نے اس حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جن میں بجلی، پانی اور گیس کے منصوبے شامل ہیں۔ جبکہ صحت اورتعلیم کے دیگر سینکڑوں منصوبے بھی مکمل کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے سخت محنت کی ہے اور ان کی بحالی کا کام جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025