• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ٹی پی پی نے حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

شائع November 27, 2012

سینیئر صحافی اور کالم نگار، حامد میر۔ فائل تصویر

پشاور: پاکستان تحریک طالبان نے سینیئر صحافی حامد میر پر حملے کرنے کی کوشش کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی اور خبردار کیا کہ سیکیولر ایجنڈا کو فروغ دینے والے ہر شخص پر حملے کیے جائیں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ 'حامد میر سیکیولر ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور اسلام کے اصولوں کے خلاف کام کرنے والوں کی مدد کررہے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو ہدف بنانے والوں کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا جائے گا۔

واضع رہے کہ پیر کوحامد میر کی گاڑی کے نیچے سے بارود سے بھرا ایک بیگ برآمد ہوا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر ناکارہ بنا دیا  - ظاہر شاہ شیرازی

تبصرے (1) بند ہیں

ٹی پی پی نے حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی - پاکستان کی آواز Nov 27, 2012 09:42am
[...] اسکواڈ نے موقع پر ناکارہ بنا دیا – ظاہر شاہ شیرازی ٹی پی پی نے حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی | Dawn Urdu ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ [...]

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024