آئی پی ایل کے بند دروزے کھل گئے
ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی اگلے سیزن میں شرکت کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی پی ایل کے سربراہ راجیو شگلا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیر مین اعجاز احمد کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔
اعجاز بٹ حال ہی میں بھارت کا دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے راجیو شکلا اور بی سی سی آئی کے سابق صدر شرد پوار سے ملاقات کی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ پچھلے دنوں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ٹیم کو چیمپینئز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شامِل کرنے کے علاوہ پی سی بی کے موجودہ چیئرمین ذکا اشرف کو چنائے میں ہونے والے آئی پی ایل دو ہزار بارہ کا فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دے چکا ہے۔
صدر آصف علی زارداری کے مارچ میں دورے بھارت کے بعد دونوں ملکوں کے منقطع کرکٹ تعلقات کی بحالی جاری ہے۔
یاد رہے پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کے صرف پہلے سیزن میں شریک ہو سکے تھے۔
سنہ دو ہزار آٹھ میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کے دروزے بند ہو گئے۔
بھارتی کرکٹ حکام کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی پر شاہ رخ خان، عامر خان اور اپیتابھ بچن نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔