• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بگ بی کی ہالی وڈ میں پہلی فلم

شائع May 26, 2012

اداکار امیتابھ بچن۔ فائل فوٹو

کراچی: بھارت کے شہرہ آفاق اداکار امیتابھ بچن پہلی بار کسی ہالی وڈ کی فلم میں جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں ۔

"دی گریٹ گیٹس بی" ایک کلاسک انگلش ناول پر مبنی فلم ہے اور اس میں لیونارڈو ڈی کیپریو مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کا ساتھ  ٹوبی میگوایر اور کیری ملیگن  دے رہے ہیں۔

اس رومینٹک تھرلر کو "مولان روج" اور "رومیو جیولیٹ" کے ہدایتکار بز لیہرمین نے بنایا ہے۔

امیتابھ نے اپنے بلاگ میں لکھا تھا کہ انہوں نے صرف جزبہ خیر سگالی کے تحت اس فلم میں بلا معاوضہ ایک مختصر کردار ادا کرنے کی حامی بھری تھی ۔

بگ بی کے مطابق سنہ دو ہزار دس میں آسٹریلین ڈائریکٹر اپنی نجی دورے پر بھارت آئے اور اس دوران وہ بگ بی سے ملنے ان کے افس گئے۔

بچن نے مزید بتایا کہ آگست دو ہزار گیارہ میں بز لیہرمین نے انہیں کال کرکے فلم میں ایک مختصر رول کرنے کی پیشکش کی جو انہوں نے دوستی کی بنا پر قبول کرلی ۔

"دی گریٹ گیٹس بی" کا بجٹ ایک سو چھبیس ملین ڈالر بتایا جارہا ہے۔ آج کل اس کی عکس بندی آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں جاری ہے۔

واضع رہے کہ امیتابھ سے قبل نصیرالدین شاہ، انیل کپور اور کبیر بیدی ہالی وڈ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکے ہیں۔

یہ فلم کرسمس کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024