• KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:07am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

مصرانتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری

شائع May 25, 2012

مصر میں صدارتی انتخابات کے بارہ امیدواروں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ اے پی تصویر

قاہرہ: مصرمیں نئے صدرکے انتخاب کے لئے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد گنتی کاعمل جاری ہے۔ اخوان المسلمین نے ابتدائی گنتی میں برتری کا دعویٰ کیاہے۔

آج پورے مصرمیں پانچ کروڑ رجسٹرڈ ووٹروں نے بارہ امیدواروں کے لئے ووٹ ڈالے۔

حسنی مبارک کے طویل دور کے خاتمے کے بعد ہونے والے اس الیکشن میں عرب لیگ کے سابق سربراہ امر موسیٰ،۔حسنی مبارک کے سابق وزیر اعظم احمد شفیق اور اخوان المسلمین کے محمد مرسی کے درمیان اصل مقابلہ ہے۔

انتخابی قواعد کے مطابق اگر کسی بھی امیدوار نے پچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کئے توسب سے زیاد ووٹ حاصل کرنےوالے دوامیدوراوں کے لئے سولہ اور سترہ جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025