• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

مشرف قاتل ہے، بلاول

شائع May 25, 2012

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری۔ فائل تصویر

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ براہ راست سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دے دیا۔ بلاول کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے حملے کی ہدایت طالبان کو دی تھی۔

امریکی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ پرویزمشرف پہلے ہی بینظیربھٹو کو قتل کی دھمکی دے چکے تھے۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو سے  کہا تھا کہ  ان کی سیکورٹی کا دارومدار پرویز مشرف سے  تعاون اور تعلقات پر ہے۔ بینظیربھٹو کا قتل پرویزمشرف اور انتہاپسندوں کا کام ہے۔

بلاول بھٹو کے مطابق القاعدہ نے ان کی والدہ محترمہ بینظیربھٹو کو قتل کرنے کی ہدایت جاری کی اور  طالبان نے اس پر عمل کیا، اور پرویزمشرف نے قتل کی سازش سے آگاہ ہونے کے باوجود جان بوجھ کر سیکورٹی سبوتاژ کی۔  بلاول بھٹو کے مطابق پرویزمشرف ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جمہوریت بحال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔ بینظیربھٹو نے اس کی مخالفت تیز کی تو ان کی سیکورٹی میں کمی شروع کردی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر سلالہ حملے پر معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے فوجیوں کے خون کو امداد سے نہیں تولتا۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ  ان کے والد صدر زرداری کو نیٹواجلاس میں شرکت کی غیرمشروط دعوت دی گئی۔ بلاول بھٹو نے ایک بار پھر امریکا سے سلالہ حملے پرمعافی مانگے کا مطالبہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025