• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

وزیراعظم کی نااہلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: اسپیکر قومی اسمبلی

شائع May 24, 2012

اسپیکر قومی اسمبلی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا۔ فائل فوٹو

اسلام آاباد: وزیر اعظم کی نااہلی پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنی رولنگ دے دی جس کے مطابق وزیراعظم کےخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کونہ بھیجنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اسپیکر کا فیصلہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے جس میں اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے رولنگ دی کہ رجسٹرار کی طرف سے بھیجا گیا خط اقدار کے منافی ہےاور وزیر اعظم کی نااہلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

۔رولنگ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر محض ایک پوسٹ آفیسر کا کام نہیں کرسکتی۔اسپیکر نے رولنگ دی کہ ان کی رائے میں وزیر اعظم کے خلاف الزامات کا ان کی اہلیت سے کوئی تعلق نہیں۔

 سپریم کورٹ کےاہلکارکاانہیں براہ راست خط لکھنامناسب نہیں تھا، رولنگ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف فیصلے میں عدلیہ کا مذاق اڑانے کا الزام نہیں لگایا گیا۔

۔وزیراعظم کے خلاف فیصلہ فرد جرم کے مطابق نہیں تھا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کاعہدہ آئینی ہےاور احترام کا متقاضی ہے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےقومی اسمبلی کے اسپیکر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی دفعہ جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مولوی تمیزالدین کی سنی جاتی تو ملکی تاریخ مختلف ہوتی۔

حزبِ اختلاف کی تنقید

وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے فیصلے کے خلاف اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف، چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ کے سات ججوں نے متفقہ فیصلہ دیاتھا۔

انہوںنےکہا کہ کیس الیکشن کمیشن نہ بھیجنا ایک عہدے کو بچانے کی کوشش ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025