• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ڈینیئل کریگ کو جیمزبانڈ سیریز کی مزید دو فلمیں مل گئیں

شائع November 21, 2012

معروف اداکار ڈینیئل کریگ اسکائے فال کی کامیابی کے بعد اب جیمز بانڈ کی مزید دو فلموں میں کام کریں گے۔ فائل تصویر

کراچی: جمیز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسکائے فال دنیا بھر میں کامیابی کے نئے ریکارڈ بنا چکی ہے اور دنیا کے معروف ترین فلمی جا سوس کا کردار نبھانے والے  ہیرو ڈینئل کریگ نے جیمز بانڈ سیریز کی مزید دو فلمیں سا ئن کر لی ہیں۔

ڈینیئل کریگ  نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی جیمز بانڈ سریز کی فلموں میں تیسری بار ایجنٹ 007 کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم کی ریلیز سے پہلے ڈینئل کریگ  کا کہنا تھا کہ وہ تیسری مرتبہ جمیز بانڈ فلم میں کام کرنے کے لیے ذیادہ خواہشمند نہیں تھے لیکن فلم کی زبردست کامیابی نے ان کی سوچ کو تبدیل کر دیا کہ انھوں جیمز بانڈ  سریز کی مزید  دو فلمیں سائن کر لی ہیں۔

بانڈ سیریز کی اب تک  تئیس فلمیں سامنے آ چکی ہیں  اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم  اسکائے فال کو  بعض ناقدین نے  سیریز کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024