• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

کراچی کے حالات پر وزیرِاعظم کی تشویش

شائع May 23, 2012

وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے وزیرِاعظم کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ فائل تصویر

اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی  کے پرتشدد واقعات میں  معصوم جانوں کے زیاں پر  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شرپسند عناصرکو فوری گرفتارکیاجائے۔

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کی ہرممکن مدد کی حکم دیا کہ شہرِ قائد کا امن خراب کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو شہر قائد میں قیام امن کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں ارکین نے  کراچی میں امن و امان کے قیام میں ناکامی پر وزیر داخلہ رحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے  چیف جسٹس ہائی کورٹ کو ایک خط بھی لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے  کہ کراچی میں ریلی پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے ایک جج مقرر کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025