سندھ رینجرز کےاختیارات میں تین ماہ کی توسیع
کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تیئس اگست تک توسیع کی گئی ہے جس کے مطابق رینجرز کو چھاپہ مار کارروائیوں ، مقدمات کے اندراج سمیت پولیس کے مساوی اختیارات حاصل ہوں گے ۔
کراچی میں رینجرز کو پولیس کے اختیارات دینے کا فیصلہ جنوری دو ہزا رگیارہ میں کیا گیا تھا جس کے بعد سے مسلسل کراچی میں اب تک رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی جارہی ہے۔