• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ڈاکٹر شکیل آفریدی کو تینتیس سال قید کی سزا

شائع May 23, 2012

ڈاکٹر شکیل آفرید ی نے اسامہ بن لادن کی جاسوسی کے لئے ایبٹ آباد میں جعلی پولیو مہم چلائی تھی ۔ فائل تصویر

پشاور: اسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑہ نے ایبٹ آباد آپریشن میں امریکا کی معاونت کرنے پر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو مجموعی طور پر تینتیس سال قید کی سزا سنا دی۔

اسے یہ سزا وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے میں نافذ فرنٹیئر کرائم ریگولیشن کے تحت دی گئی ہے۔

شکیل آفریدی کو ان سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق ہے اور یہ اپیل ایف سی آر ٹریبونل میں کی جاسکتی ہے ۔

 شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کی جاسوسی کے لئے ایبٹ آباد میں انسداد پولیو کی جعلی مہم چلائی تھی۔

 سزا کے بعد شکیل آفریدی کو سیکیوریٹی خدشات کی بنا پر جیل منتقل نہیں کیا جاسکا۔ آفریدی کو ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

شکیل آفریدی کو آٹھ ماہ قبل پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھااوراسے بائیس جون دوہزارگیارہ کو کارخانوں مارکیٹ پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

پشاور اور ہری پور جیلوں پر فوج تعینات Aug 06, 2013 07:05pm
[…] جیل ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے اہم ترین ہدف ہے۔ ڈاکٹرآفریدی ایبٹ آباد میں جعلی ویکسین مہم کے ذریعے اسامہ بن لادن کے ڈی این اے […]

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024