• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

منموہن پاکستان آنے کیلئے مناسب وقت کے منتظر

شائع May 23, 2012

zardari-manmohan-handshake-ap-670x350
من موہن سنگھ نے اپریل میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے دورے کے موقع پر پاکستان آنے کی حامی بھری تھی۔—اے پی فوٹو

نیو دہلی: بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

من موہن سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔

ان کے مطابق پاکستانی حکومت کو ان کے دورے کا انتظار ہے لیکن وہ مناسب وقت پر ہی جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ خطے میں استحکام کیلیے پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ  رابطے بڑھانا چاہتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپریل میں پاکستانی صدر آصف علی زرداری کے دورے کے موقع پر پاکستان آنے کی حامی بھری تھی۔

بھارتی وزیر اعظم اس سال سیول میں دوسری عالمی ایٹمی کانفرنس کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر بھارتی خارجہ سیکریٹری نے میڈیا کو بتایا تھا کہ من موہن سنگھ پاکستان کے دورے کے خواہاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024