مصر میں پہلے صدارتی انتخابات کی پولنگ جاری
قاہرہ: مصر میں حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کی پولنگ جاری ہے۔
علاوہ ازیں قاہرہ میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جس کے نتیجے میں علاقے میں ۔کشیدگی پھیل گئی۔اخوان المسلمون کے صدارتی امیدوار عبدالمنعم ابو الفتوح مظبوط ترین امیدوار ہیں۔
خیال رہے حسنی مبارک دور کے بعد مصر میں یہ پہلے جمہوری صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔
بارہ صدارتی امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔
تاہم کہا جارہا ہے کہ تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ سخت ہے۔
دریں اثنأ سب سے مظبوط امیدوار اخوان المسلمون کے سابق رکن ابو لفتوح ہیں۔ جبکہ عرب لیگ کے سابق سربراہ امر موسٰی کو بھی اہم امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔ مبارک حکومت کے وزیراعظم احمد شفیق کا نام بھی اہم امیدوار کے طور پر لیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ موجودہ حکمران فوجی قیادت نے ضمانت دی ہے کہ انتخابات شفاف ہوں گے جبکہ عوام کی اکثریت فوج کی نگرانی میں ہر عمل کو شک کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔