• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

چارماہ بعد خلانورد زمین پر لوٹ آئے

شائع November 19, 2012

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ( ائی ایس ایس) سے واپسی پر (بائیں) آکی ہیکو ہوشید، درمیان میں روسی یوری میلن چنکو اور(دائیں) امریکی سنیتا ولیمز، قازقستان کے ایک علاقے میں بحفاظت اترنے کے بعد کی تصویر۔ رائٹرز

ماسکو:  بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر چار ماہ سے مقیم تین خلاباز پیر کو روسی خلائی گاڑی سویوز کے ذریعہ زمین پر واپس پہنچ گئے۔

 واپس آنے والوں میں روس کے یوری میلن چنکو، امریکا کی سنیتا ولیمز اور جاپان کے اکی ہیکو ہوشیڈے شامل ہیں۔ تینوں خلابازوں کو واپس لانے والا سویوز کیپسول سابق سوویت ریاست قزاخستان کے شہر ارکالیک کے قریب زمین پر اترا۔

 خلابازوں کو فوری طور پر خصوصی نشستوں میں منتقل کردیا گیا اور انہیں منفی 10 درجہ حرارت کی سردی سے بچنے کیلئے کمبل فراہم کئے گئے۔

اس موقع پر امریکی اور جاپانی خلاباز استقبال کیلئے آنے والوں کی طرف دیکھ کر مسکرائے جبکہ روسی خلاباز نے صحافیوں سے مختصر بات چیت میں زمین پر واپسی کے مشن کو شاندار قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025