• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مصر میں ٹریفک حادثہ: سینتالیس بچے ہلاک

شائع November 17, 2012

مرنے والے بچوں کی عمریں دو سے چھ سال کے درمیان ہیں۔رائٹرز فوٹو۔

قاہرہ: مصر میں ٹریفک حادثے میں اسکول کے سینتالیس بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 مرنے والے بچوں کی عمریں دو سے چھ سال کے درمیان ہیں۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق، ٹرین اور بس کے تصادم کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور ٹرین کے کئی ڈبے پٹڑیوں سے نیچے اتر گئے۔

 حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

 دوسری طرف ٹریفک حادثے کے بعد مصر کے وزیر ٹرانسپورٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

 مقامی گورنر نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024