• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کراچی میں ریلی پر فائرنگ، گیارہ ہلاک

شائع May 22, 2012

عوامی تحریک کی ریلی پر فائرنگ سے پچیس افراد زخمی بھی ہوئے اورمتعدد گاڑیاں جلادی گئیں۔ تصویر فیصل مجیب، وائٹ اسٹار

کراچی: کراچی کے علاقوں پان منڈی اورکیمیکل مارکیٹ کے اطراف عوامی تحریک کی ریلی پر فائرنگ سے گیارہ افراد ہلاک اور پچیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ ریلی مہاجر صوبے کے خلاف اور سندھ کی یکجہتی کے لئے عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور دیگر کی نگرانی میں لیاری سے پریس کلب کی جانب روانہ ہوئی۔

کھوڑی گارڈن کے عقب میں کیمیکل مارکیٹ کے مقام پرجب یہ ریلی پہنچی تونامعلوم افراد نے ریلی کے شرکا پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوئے اور پچیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں مشتعل افراد نے علاقے کے اطراف میں توڑپھوڑ اور آتشزدگی کا عمل شروع کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں جلادی گئیں۔

علاقے میں مارکیٹوں کے تاجروں نے شکایت کی کہ مسلح افراد نے ان کی دوکانوں میں لوٹ ماربھی کی۔

بعد ازاں، ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایازلطیف پلیجونے کہا کہ ان کی ریلی پُرامن تھی اورشرکا غیرمسلح تھے۔

ریلی میں سندھی اور بلوچ قوم پرست رہنما موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024