یوٹیوب: فی سیکنڈ بہتر گھنٹے کی اپ لوڈنگ
سان فرانسسکو: مشہورِ زمانہ ویڈیواپ لوڈنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے کامیابی سے سات سال مکمل کرنے کے علاوہ چند اہم سنگِ میل عبور کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ان کی ویب سائٹ پر ہر ایک منٹ میں بہتر گھنٹے کی ویڈیو اپ لوڈ کی جارہی ہے۔
گوگل نے دوہزار چھ میں یوٹیوب کو ایک ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر میں خریدا تھا اور اب ہر مہینے لگ بھگ تین ارب گھنٹے کی ویڈیو دیکھی جارہی ہیں۔
یوٹیوب کی زبردست عالمی مقبولیت کے باوجود گوگل نے اب تک اس سے منافع کا اعلان نہیں کیا تاہم اب یوٹیوب پر طویل فلمیں، اور مکمل ٹی وی پروگرام بھی شامل کئے جارہے ہیں۔