• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ذکاء اشرف آئی پی ایل فائنل دیکھنے بھارت جائیں گے

شائع May 22, 2012

—پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف کا پریس کانفرنس میں ایک انداز۔

لندن: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل دیکھنے بھارت جائیں گے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زکاء نے بتایا کہ انہیں  بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ستائیس مئی کوچینئی میں کھیلے جانے والا آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے دعوت نامہ موصول ہوا تھا جسے انہوں نےقبول کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران بھارت بورڈ کے حکام سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی اور چیمپیز لیگ میں سیالکوٹ اسٹالینز کی شرکت پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔

انہوں نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئےایک مثبت قدم قرار دیا۔

ماہرین بھارتی دعوت نامے کو کرکٹ کے دونوں بڑے ملکوں کے درمیان گزشتہ تین سال سے منجمد تعلقات کی بحالی کی سمت میں اہم قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024