• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm

کراچی: پرتشدد واقعات میں پانچ افراد قتل

شائع May 21, 2012

پرتشدد کارروائیوں میں کراچی میں پانچ افراد قتل ہوچکے ہیں۔ فائل تصویر

کراچی : چندگھنٹوں کےدوران فائرنگ اور تشدد کے دیگر واقعات ميں خاتون سميت پانچ افراد قتل کر دیئے گئے۔

کورنگی غوث پاک روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شبانہ نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی جو بعدازاں دوران علاج چل بسی۔  پولیس کے مطابق کا قتل کی وجہ ذاتی دشمنی ہوسکتی ہے۔

ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فرید شاہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کے بعد علاقہ میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

رضويہ سوسائٹي ميں فائرنگ کے واقعہ ميں سيکورٹي گارڈ رضا محمد ہلاک ہوگیا۔

اس سے قبل کھارادر کے علاقے ميں کے ای ايس سی آفس کے قريب سے ايک شخص کي بوری ميں بند ہاتھ پاوں بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے گولياں مار کر ہلاک کيا گياتھا.

 گذشتہ روز پی آئی بی کالونی ميں کار پر فائرنگ سے زخمی ہونے والی کائنات نامی خاتون دم توڑگئیں جبکہ اورنگی ٹاون میں فائرنگ کے نتیجے میں  روف قادری نامی ایک سیاسی کارکن زخمی ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025