• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

چیف جسٹس کی سربراہی میں بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت

شائع May 21, 2012

جیف جسٹس پاکستان، افتخارمحمد چوہدری۔ فائل فوٹو

کوئٹہ :آج چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان بد امنی کیس کی سماعت کی۔

عدالت کو مستونگ، کچلاک اور خضدار سے لاپتہ ہونے والے چار افراد کی بازیابی سے آگاہ کیا گیا ۔ اسطرح تمام عدالتی کارروائی میں بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے افراد کا معاملہ سرِفہرست رہا۔

چیف جسٹس آف پاکستان ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو حکم دیا ہے کہ پندرہ روز میں تمام غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے ، جبکہ پی ٹی اے ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک سم جاری کرے۔

سپریم کورٹ نے اس کیس میں وزارت د فاع اور داخلہ کے سیکریریٹریز، وزیر اعظم اور گورنر بلوچستان  کے پرنسپل سکریٹریز اور چیئرمین پی ٹے اے  کو کل طلب کرلیا ہے۔

 دوران سماعت بلوچستان ہائی کورٹ بار کے صدر ظہور شاہوانی نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں اٹھارہ صحافی قتل کئے جاچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ان واقعات کی رپورٹ درج کرنے اور مقتولین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا حکم بھی جاری کیا۔ چیف جسٹس نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پرڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سرزنش کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ دو ماہ کے دوران عدالت کے حکم پر بائیس افراد بازیاب ہوچکے۔

عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025