• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کراچی میں فائرنگ،پرتشدد واقعات میں گیارہ افراد ہلاک

شائع November 12, 2012

آ ۔ فائل تصویر

کراچی: کراچی میں  فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہوگئی  ہے۔

کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں ایدھی سینٹر کے قریب دو گروپوں میں مسلح تصادم کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ وہاں کھڑی ایمبولینسز کو بھی نقصان پہنچا تاہم رینجرز نے پہنچ کر حالات پر قابو پالیا۔۔

دوسری جانب منگھوپیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ جبکہ اورنگی ٹاون میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص اور ان کے دو بیٹوں کو ہلاک کردیا۔

میٹھادر کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

سائٹ میٹروول میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے اسد رضا کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی میں جبکہ مذہبی جماعت کے عہدیدار عرفان کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد میں ادا کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024