• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

تابش گوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم

شائع November 8, 2012

سینیٹ۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) تابش گوہر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اہم اجلاس زاہد خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

 خصوصی اجلاس کے ای ایس سی کے معاملات پر طلب کیا گیا تھا جس میں ادارے کی بجلی کی پیداواری صلاحیت اور موجودہ پیداوار، بجلی کی فی یونٹ لاگت اور واپڈا کی جانب سے فراہم کی جانے والی بجلی کی تفصیل لی جانی تھی۔

 سی ای او، کے ای ایس سی تابش گوہر طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے جس پر کمیٹی نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

 چئرمین کمیٹی زاہد خان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق سی ای او کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ تابش گوہر کو تین دسمبر تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

 زاہد خان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ سندھ کو وارنٹ کی کاپی ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔

 سیکرٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی کا کہنا تھا کہ سی ای او کے ای ایس سی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں کیوں کہ قائمہ کمیٹی سپریم باڈی ہے۔

 کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی سے کنٹریکٹ تعینات کیے گئے افسران ہٹانے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

 واضح رہے کہ کمیٹی نے دو ماہ قبل کنٹریکٹ افسران کو ہٹانے کے لیے سفارش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024